سینیٹ دفاع کمیٹی نے افغانستان اور بھارت کیساتھ ملحقہ بارڈرز پر سیکیورٹی صورتحال اور حال ہی میں پاک افغان بارڈ پر امریکی ڈرون حملے پر بریفنگ طلب کر لی

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سینیٹ دفاع کمیٹی نے افغانستان اور بھارت کیساتھ ملحقہ بارڈرز پر سیکیورٹی صورتحال اور حال ہی میں پاک افغان بارڈ پر امریکی ڈرون حملے پر بریفنگ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ دفاع کمیٹی کا اہم اجلاس 26اکتوبر بروز جمعرات کو طلب کر لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق سینیٹ دفاع کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو دوپہراڑھائی بجے پاکستان انسٹٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں ہوگا ۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں افغانستان اور بھارت کیساتھ ملحقہ بارڈرز پر سیکیورٹی صورتحال اور حال ہی میں پاک افغان بارڈ پر امریکی ڈرون حملے پر بریفنگ دی جائے گی۔