شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری میں زیر تعمیر پلے گرائونڈ دو سال گزرنے کے باجود بھی پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری میں زیر تعمیر پلے گرائونڈ دو سال گزرنے کے باجود بھی پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا ۔ ایک کروڑہ سے زائدکی لاگت سے شروع ہونے والے منصوبے میں ایڈوانس ساٹھ لاکھ روپے نکالنے کا انکشاف کیا گیا ہے جبکہ ٹھیکیدار نے منصوبے کا بیس فیصد کام بھی نہیں کیا۔

گرائونڈ کی بنیادوں میں ناقص میٹریل کا استعمال ہورہا ہے، گرائوند کی بائونڈری وال کی بنیادوں میں بڑے بڑے پتھر اور مٹی ڈال کر سیمینٹ کا معمولی سا پلم کرکے پورے کا پورا دو فٹ ظاہر کرتے ہیں، ناقص میٹریل کے استعمال سے اب بائونڈری وال کی بنیادیں توڑتی جارہی ہے ، ناقص میٹریل کا استعمال اور منصوبے میں سست روی کے باوجود محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ٹھیکیدار کے حامی نظر آرہی ہے، حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ہر ضلع کے سطح پر شروع ہونے والی گرائونڈ تو الپوری بننے کا باقاعدہ طور پر افتتاح دو سال قبل ہوا تا ہم دو سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

اگر چہ موجودہ صوبائی حکومت کی تعمیری پالیسی یہ ہے کہ تمام اس نوعیت کے منصوبے چھ ماہ سے لیکر ایک سال تک مکمل کرنے ہیں، پھر ضلع شانگلہ میں صورتحال مختلف کیوں ہی منصوبے میں ناقص میٹریل کا استعمال سے پتہ چلتا ہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ٹھیکیداران سے منصوبے میں بھاری کمیشن لیکر ان تمام حالات پر چشم پوشی کر رہے ہیں اور ٹھیکیدار اپنے آپ کو مکمل طور ازاد سمجھ کر ناقص میٹریل کا استعمال کرتے ہیں ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے دفتر سے چندمنٹوں کے فاصلے پر یہ ناقص میٹریل کا استعمال ان کے چہروں پر سوالیہ نشان بنا ہوا ہے ، گرائونڈ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے سکولوں سمیت دیگر کھلاڑیوں کی کھیلوں کے مشق متاثر ہور ہے ہیں ، رواں ماہ کے پچیس تاریخ سے سکولوں کے ٹورنامنٹس شروع ہورہے ہیں تا ہم ان کو تا حال کھیل کرنے کے مشق کیلئے کوئی بھی پلے گرائونڈ مہیا نہیں کی گئی ، اب یہ کہ ان حالات میں سرکاری سطح پر ٹورنامنٹس کا انعقاد کامیاب رہے گا یا نہیں ، پلے گرائونڈ کیلئے مخصوص شدہ زمین میں جگہ جگہ بڑے بڑے پتھر اور کھڈے موجود ہیں جن میں بدوران کھیل کھلاڑیوں کے گرنے کے زیادہ مواقع موجود ہیں۔