بنوں، صوبائی حکومت صحافیوں کیساتھ اخبار فروشوں کے مسائل حل کرنے میں بھی گہری دلچسپی لے رہی ہے ، محمد عثمان علی خان

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ڈویژنل یونین آف جرنلیسٹس بنوں کے صدر محمد عثمان علی خان ، اخبار فروش یونین بنوں کے صدر حاجی ریاض خان ، جنر ل سیکرٹری میر محمد خان نے وزیر ہاوس بنوں میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر اور اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان سے ملاقات کرکے اخبار فروشوں کیلئے اخبار مارکیٹ کے قیام کیلئے 50لاکھ روپے کے گرانٹ کا اعلان پر اور آئندہ اے ڈی پی میں اس فنڈکو شامل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صحافیوں کے ساتھ ساتھ اخبار فروشوں کے مسائل حل کرنے میں بھی گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع بنوں اخبار فروش مارکیٹ کیلئے اراضی مختص کی جائے تاکہ اخبار مارکیٹ کی تعمیراتی کام جلد ازجلد شرو ع ہو سکے ا ن خیالات کا آظہا ر ڈویژنل یونین آف جرنلیسٹس رجسٹرڈ بنوں کے صدر محمد عثمان علی خان ، اخبار فروش یونین ضلع بنوں کے صدر حاجی ریاض خان ، جنر ل سیکرٹری میر محمد خان نے وزیر ہاوس بنوں میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا صدر محمد عثمان علی خان نے اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان کی توجہ اخبار مارکیٹ کی طرف مبذول کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ منگل کے روز کمشنر بنوں ڈویژن سید عبد الجبار شاہ سے اخبار مارکیٹ کے بارے میں ملاقات کرکے اس کو اخری شکل دے اس طرح یونین ہذا اور اخبار یونین کے عہدیدران جلد ازجلد ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر اور کمشنر بنوں ڈویژن سید عبد الجبار شاہ سے ملاقات کرکے اخبار مارکیٹ کے بارے میں تفصیلات سے اگاہ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :