بنوں، کم وسائل کے باوجود بنو ں شہر کی گلیوں کو پختہ کرنیکا سلسلہ عروج پر ہے ، ناظم حاجی محمد اسماعیل خان

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) نیبر ہوڈ فور کونسل سٹی ٹو بنوں کے ناظم حاجی محمد اسماعیل خان نے کہا ہے کہ ہم کم وسائل کے باوجود بنو ں شہر کی گلیات کو پختہ کرنے کا سلسلہ عروج پر ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان گلیات کی میٹریل میں اچھی کوالٹی لگا کر ان کو عوام کی امدورفت کیلئے پیدار بنائے بنوں شہر کی تباہ حال نکاس ، کھنڈرات گلیا ں اور کھنڈرات سڑکیں اور گندگی سے برے نالیاں بنوں شہر کے عوام کیلئے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے صوبائی حکومت کی طرف سے 90کروڑ روپے کی بیوٹیفکیشن فنڈز اور ساڑھے چھ کروڑ روپے نکاس کیلئے منظوری پر ہم صوبائی حکومت کے مشکور ہے اور یہ فنڈز ضلع بنوں کیلئے ہے اور ان فنڈز کے استعمال سے بنوں شہر اور بنوں میں نمایاں تبدیلی آئے گی اتوار کو ان خیالات کاآظہار نیبر ہوڈ فور کونسل سٹی ٹو بنوں کے ناظم حاجی محمد اسماعیل خان نے میڈیا کے نمائندوں تعمیراتی کام کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بنوں شہر کی تنگ گلیوں اور ناجائز تجاوزات کی بھر مار سے شہر بھر کے عوام کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بنوں شہر کی آباد ی میں اب روز برو ز اضافہ ہو جارہا ہے لیکن صوبائی حکومت نے بنوں شہر کو پھولو کا شہر بنانے کا جو عہد کیا ہے اُس کو پورا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :