ضلعی گرلز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ کے زونل بزمِ ادب مقابلوں کے نتائج کا اعلان، خانپور زون کے اردو تقریر ی مقابلوں میں توفکیاں ،انگلش تقریری مقابلوں میں منگ ، ہری پور زون میں بانڈی سیڑھیاں اول آئے

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء)ضلعی گرلز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ کے زونل بزمِ ادب مقابلہ جات کے نتائج کا اعلان پریس سیکرٹری شازیہ اورمیڈم اربن کے مطابق پانچوں زونز میں برمِ ادب مقابلوں کا انعقاد عمل میں آ چکا ہے جس میں تما م گرلز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے اور سننے میں آئے۔

خانپور زون کی اردو تقریر کے مقابلوں میں توفکیاں اول، خانپور دوم اور منگ سوم رہے جبکہ انگریزی تقریر میںمنگ اول، جولیاں اور باڈی منیم دوم اور خانپور سوم رہے ۔ہری پور زون کی اردو تقریر میں بانڈی سیڑھیاں اول، پائلٹ سکول دوم اور سریا سوم رہے جبکہ انگریزی تقریر میں نمبر2ہری پور اول، ڈنگی دوم اور نمبر1 سوم رہے۔

(جاری ہے)

خانپور زون بیڈ منٹن ڈبل مقابلوں میں پنڈ کمال خان اول، منگ دوم اور توفکیاں سوم رہے۔

پھرہالہ زون انگریزی تقریر میں آلولی اول،پھرہاڑی دوم اور کاگ سوم رہے۔سرائے صالح زون میں انگریزی تقریر کے مقابلوں میں کھولیاں بالا اول، چھپڑہ دوم اور تلوکر سوم رہے۔سیکرٹری ٹورنامنٹ فریدہ شاہ ،ڈی ای او فیمیل میڈم ثمینہ الطاف اور پریس سیکرٹریز مس شازیہ اور مس اربن کی جانب سے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سکولوں کی پرنسپلز، ہیڈ مسٹریسز ، ٹیم کوچز ، ٹیم انچارجز اور کھلاڑی طالبات کو مبارکباد پیش کی گئی او ر شرکت کرنے والی تمام طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی