ہری پور، پولیس کیخلاف شہریوں کا احتجاج پولیس ، ٹائر جلا کر سٹرک بلاک ،شدید نعر بازی

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پولیس کے خلاف شہریوں کا احتجاج پولیس مردہ باد کے نعرے ٹائر جلا کر سٹرک بند تھانہ کا گھیرائو کرکے پولیس کے خلاف شدید نعر بازی سٹرک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی دوگھنٹے بعد مزاکرات کامیاب مشتعل شہریوںنے پولیس کے اعلی حکام کی یقین دہانی پر سٹرک کھول دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خان پو رکے شہریوں نے پولیس رویے اپنے خلاف بوگس مقدمات درج کرنے کے خلاف خان پور پولیس اسٹیشن کے سامنے شدید احتجاج کیا سٹرک پر ٹائر جلا کر رکاوٹیں ڈال کر سٹرک کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے مکمل بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مشتعل مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعر بازی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملی بھگت کرکے مخالفین سے رقم لے کر بے گناہ شہریوں کے خلاف بو گس مقدمات درج کیے ہیں ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے عمران خان جس پولیس کی تبدیلی کی بات کرتے ہیں وہ کاغذوں تک محدود ہے ہری پور ضلع پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے بے گناہ شہریوں کو بوگس مقدمات میں پھنسا کر پولیس انتقامی کاروائی میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی ہے مشتعل شہریوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا کررکھے اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گی ڈی ایس پی سمیت تمام ایس ایچ اوز نے مشتعل عوام کے ساتھ کامیاب مزاکرات کیے غفلت برتنے شہریوں سے رقم لینے سمیت نامناسب رویے اختیار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کر شہری پرامن منشتر ہو گے اور سٹرک کو کھول دیا دو گھنٹے سٹرک بند ش کے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا

متعلقہ عنوان :