جماعت اسلامی اپنی بہترین کارکردگی و دیانت دار قیادت کی بدولت این اے 4کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرئیگی تمام سیاسی جماعتوںنے قوم کو مایوس کردیا ہے ،امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبر قومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنی بہترین کارکردگی اور دیانت دار قیادت کی بدولت این اے فور کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ۔تمام سیاسی جماعتوںنے قوم کو مایوس کردیا ہے اور پوری قوم جماعت اسلامی کی طرف متوجہ ہے ۔

جماعت اسلامی نے ہمیشہ این اے فور کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے ہر فور م پر آوازبلندکی ہے اور کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

26 اکتوبر واصل فاروق اور جماعت اسلامی کے کامیابی کا دن ہوگا۔ وہ اتوار کو این اے فور کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ۔ صابرحسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت میں جماعت اسلامی کی کارکردگی سب سے بہتر رہی ہے جس کا اعتراف تمام سیاسی جماعتیںکر رہی ہے اور اسی کارکردگی کی بنیاد میں کامیابی حاصل کریں گے ۔

انہوںنے کہاکہ چارسالوں میں جمااعت اسلامی کے وزرا نے اپنے اپنے دائرہ میں ایسی کاکردگی دکھائی ہے اور ہماے کارکنوں نے عوام تک اتنی محنت سے اپنا پیغام پہنچایا ہے کہ ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی ہی کامیاب ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :