پشاور،ترقی ، امن اور خوشحالی کیلئے سیاسی بیداری ودیا نتد ار قیادت ضروری ہے ، واصل فاروق خان چمکنی

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) نامزداُمیدوار این اے فور جماعت اسلامی واصل فاروق خان چمکنی نے کہا ہے ترقی ، امن اور خوشحالی کیلئے سیاسی بیداری اور دیا نتد ار قیادت ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ جماعت اسلامی کی قیادت کو اقتدار میں دیکھنے کے خواہش مند ہیںاور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں اسلامی نظام قائم ہو گا ۔

وہ اتوار کو میرہ کچوڑی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مشیر امیر جماعت اسلامی انتخاب خان چمکنی ، ڈسٹرکٹ ممبر خالدوقاص چمکنی، ارشاد خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واصل فاروق خان چمکنی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جن مسائل کاسامنا ہے ان میں بدامنی،بے روزگاری،عریانی وفحاشی،عدم برداشت،منہ زورمہنگافئی،گیس وبجلی کی لوڈشیڈنگ،امن وامان کی بدترصورت حال اوردہشت گردی ان سب مسائل کا حل خلافت راشدہ کے نظام میں ہے جس میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے، امیر اورغریب کیلئے ایک ہی قانون ہوگا، سب کے لئے روزگار کے مساوی مواقع ہوں گے، مال دار اورغریب کا بچہ ایک ہی سکول میں زیرتعلیم ہوگا، کوئی کسی کا استحصال نہیں کرسکے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے ،جب تک عوام جماعت اسلامی کا ساتھ نہیں دیں گے حالات اور نظام میںتبدیلی نہیں آئے گی ،ہماری بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں چند خاندان صرف چہرے اور پارٹیاں بدل کر بار بار اقتدار میں آتے رہتے ہیں،اگر عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے تو اس کرپٹ نظام سے نجات ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :