محکمہ اعلیٰ تعلیم آرکائیوز اینڈ لائبر یریز نے شہدائے اے پی ایس پشاور لائبریری کے اوقات کار بڑھا کر سیکنڈ شفٹ کا آغاز کر دیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) محکمہ اعلیٰ تعلیم آرکائیوز اینڈ لائبر یریز ڈیپارٹمنٹ نے عوام کے دیرینہ مطالبے کو مد نظر رکھتے ہوئے لائبریری کی خدمات کو مزید فعال بناتے ہوئے شہدائے اے پی ایس پشاور لائبریری کے اوقات کار بڑھا کر سیکنڈ شفٹ کا آغاز کر دیا ہے اب پشاور لائبریری صبح 8بجے سے رات 8 بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی جبکہ بہت جلد صوبے کے تمام اضلاع میں قائم لائبریری کے اوقات کار بھی بڑھا دیئے جائیں گے ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے ایک اعلامیہ کے مطابق لائبریر ی کے اوقات بڑھانے کے لیے محکمہ فنانس سے اضافی سٹاف کی تعیناتی کی استدعا کی گئی تھی جسے محکمہ فنانس (خزانہ ) نے منظور کیا سٹاف کی تعیناتی کا عمل آخری مراحل میں ہے اور تعیناتی کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی تمام اضلاع کے لائبریریوں کے اوقات کار کو بھی بڑھا کر رات 8 بجے تک کر دیا جائے گا جبکہ شہدائے اے پی ایس کے نام سے منسوب پشاور لائبریری کے اوقات کار بڑھا کر سیکنڈ شفٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔