سی پیک منصوبہ ملک دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہورہا ، جاویدہاشمی

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

ملتان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مو جو دہ ملکی حالات کے پیش نظر سیاسی جماعتیں اور ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی مفاد کو ترجیح دیں،سی پیک منصوبہ گیم چنیجر ہے جو ملک دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہورہا ،سیاسی وسماجی رہنما حبیب سنگھیڑا کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہماری آپس کی تقسیم کا فائدہ دشمن کو ہوگا،ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے اختلافات ختم کرکے ایک پیج پراکٹھے ہوں،انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل چلتے رہنا چاہیے،ملک اب مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،عشائیہ کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعبدالرحمن کانجونے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کوساتھ ملکر چلنا چاہیے ،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :