خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج میں بچوں کے درمیان تقریری مقابلو ںکے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

خانیوال۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء)خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج میں بچوں کے درمیان تقریری مقابلو ںکے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مسز شازیہ احمد کھگہ نے کی ان تقریری مقابلے میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ تفصیل کے مطابق خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج کے جونیئر ونگ میں زکریا‘جناح‘نشتراو راقبال ہائوس کے بچوں کے مابین انگریزی اور اردوتقریری مقابلے کروائے گئے اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ونگ ایگزیکٹو مسز شازیہ احمد کھگہ نے کہاکہ بچے جو مستقبل کے معمار ہیں او رروشن پاکستان کی ضمانت ہیں انہو ںنے آگے بڑھ کر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ملانا ہے جس کے لیے خانیوال پبلک سکول میںقابل اساتذہ کی زیر نگرانی بچوں کو جدید تعلیم اور دینی تعلیم کیساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم بھی دی جاتی ہے اور بچوں میں خفیہ صلاحیتوں کو بیدار کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اردو انگلش تقریری مقابلے کا عنوان محنت میں عظمت تھا اردو تقریری مقابلے میں نشتر ہائوس کے کیان نے پہلی ‘اقبال ہائوس کے علی ظفراورزکریا ہائوس کی عریبہ نے دوسری اور اقبال ہائوس کے بختاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح سینئر کیٹگری میںانگلش تقریری مقابلے میں زکریا ہائوس کی رابعہ نے پہلی ‘جناح ہائوس کی دانیہ حامد نے دوسری اور جناح ہائوس کے سعد عبدلرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،جبکہ جونیئر کیٹگری میں اقبال ہائوس کی حفصہ حنیف ‘نشتر ہائوس کے احمد اسماعیل ‘جناح ہائوس کی آمنہ اور نشترہائوس کے علی اکبر نے پہلی ‘جنا ح ہائوس کی علیشہ نے دوسری اور نشتر ہائوس کی سویرا‘جناح ہائوس کی اومامہ شرجیل اور نشترہائوس نے حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی تقریب کے اختتام پر قومی ترانہ پڑھا گیا ۔