خانیوال میں موٹرسائیکلز کے پرکشش نمبروں کی نیلامی 27اکتوبرکو ہوگی

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

خانیوال۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء)موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی خانیوال کے ایک اعلانیہ کے مطابق ضلع خانیوال میں موٹر سائیکلز رجسٹریشن کی نئی سیریز KWN-17کے پر کشش نمبروں کی نیلامی27اکتوبر2017بروز جمعة المبارک 10بجے دن دفتر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نزدسرکٹ ہائوس خانیوال میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

وا-ضح رہے کہ موٹر سائیکل سیریزKWN-17کے (1،9،786،10اور999) رجسٹریشن نمبروں کی نیلامی گورنمنٹ پالیسی کے مطابق ہوگی معلومات کیلئے دفتر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔