جمشید دستی کابھائی دوساتھیوں سمیت سرکاری لکڑی چوری کرتے ہوئے گرفتار،مقدمہ درج

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

مظفر گڑھ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) رکن قومی اسمبلی کا بھائی سرکاری لکڑی چوری کرتے ہوئے موقع پر پکڑا گیا ،پولیس ترجمان کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا بھائی سرکاری لکڑی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، محکمہ جنگلات کی سرکاری لکڑی چوری کرنے کی اطلاع تھانہ سول لائن پولیس کو فارسٹ گارڈ اظہر نے دی، اطلاع ملنے پر مظفرگڑھ تھانہ سول لائن پولیس نے چھاپہ مارا تو جمشید دستی کا بھائی مشتاق دستی اپنے دو ساتھیوں سمیت موقع پر سرکاری لکڑی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے جمشید دستی کے بھائی سے چوری کی گئی سرکاری لکڑی بھی برآمد کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :