ساہیوال،مختلف وارداتوں میں ملزمان موبائل فون ‘نقدی ‘لیپ ٹاپ اور مویشی چراکرلے گئے

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

ساہیوال۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان موبائل فون ‘نقدی ‘لیپ ٹاپ اور مویشی چراکرلے گئے، تفصیل کے مطا بق چوری کی واردات باہر والا اڈا میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے سیف الله کو نشہ آور چیز کھلا کر اس کاموبائل فون ‘نقدی اور کمبل وغیرہ کل مالیتی 3لاکھ30ہزارروپے چرالئے، دیگر وارداتوں 85/6-Rمیں نامعلوم ملزمان نے عبدالرزاق کے گھرکی دیوار کو نقب لگا کر لیپ ٹاپ‘ موبائل فون اور زیور وغیرہ مالیتی1لاکھ50ہزارروپے‘ ہڑپہ کے نواحی گائوں5نامعلوم ملزمان نے ساجد حسین کے احاطہ سے دو بھینسیں مالیتی4لاکھ روپے اور153/9-Lمیں خضر حیات وغیرہ 8ملزمان نے محمد صادق کے احاطہ مویشی کی دیوار کو نقب لگا کر دو گائے ‘دو بھینسیں معہ کٹڑے وغیرہ کل مالیتی4لاکھ80ہزارروپے چرالیے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :