مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی روایات کوفروغ دیاہے،،صوبائی وزیرملک ندیم کامران

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

ساہیوال۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاست میں مثبت قدروںاور عوامی مسائل کو حل کرنے کی روایات کوفروغ دیاہے اور ایسی پالیسیوںپر عملدرآمد کو یقینی بنایاگیا جس میں معاشرے کے تمام طبقات کو یکساں فائدہ پہنچے ، ملکی سیاست نے خوا تین کے موثر کردار سے انکار ممکن نہیں اور خوا تین میں مسلم لیگ ن کے پیغام کو موثر انداز سے پہنچانے کے لئے وویمن ونگ کو مزید فعال بنایاجارہاہے، یہ بات انہوںنے پارٹی کی خوا تین ونگ کی عہدیداران میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری رائو نذر فرید ایڈووکیٹ ‘ کارپوریشن صدر آئی زیڈ بھٹی ‘جنرل سیکرٹری نوید مشتاق فرشتہ اور ممبر ضلع کونسل محمد صدیق بلوچ بھی موجو د تھے، تقریب میں مرکزی صدر وویمن ونگ سینیٹر نزہت صادق کی طر ف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے جس کے تحت فرزانہ عباس ایڈووکیٹ کو ضلعی صدر ‘راحیلہ تبسم کو جنرل سیکرٹری اور صائمہ کامران کو نائب صدر مقرر کیاگیا ہے، اسی طرح فرح اشفاق کو تحصیل صدر ‘نبیلہ کو جنرل سیکرٹری جبکہ خالدہ چوہدری کو کارپوریشن صدر اور نجمہ محبوب کو جنرل سیکرٹری چنا گیاہے، صوبائی وزیر نے خوا تین عہدیداران کو مبارکبار دیتے ہوئے زور دیا کہ وہ مسلم لیگ کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے میں دن رات ایک کردیں اور خوا تین کی تنظیم سازی پر بھرپور توجہ دیں تاکہ اگلے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ساہیوال سے دوبارہ بھاری کامیابی حاصل ہوسکے، اس موقع پر ضلعی صدر فرزانہ عباس ایڈووکیٹ نے اس عزم کا اظہا رکیا کہ خوا تین عہدیداران پارٹی پیغام کو پھیلانے میں بھرپور محنت کرینگی۔

متعلقہ عنوان :