فاسٹ باؤلر رومان رئیس زخمی ہو نے کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل سکیں گے

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:11

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر رومان رئیس زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

زرائع کا کہنا ہے کہ رومان رئیس بائیں کہنی میں سوجن کے باعث سری لنکا کے خلاف 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے رومان رئیس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں تاہم ان کے فٹنس مسائل ٹیم منیجمنٹ کے لئے پریشانی کا باعث نہیں ہیں اور 23 سالہ نوجوان بلے باز ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :