عوام پی ٹی آئی ہی کو نجات دہندہ قرار دے رہے ہیں ، محب اللہ خان
تازہ ترین : 1

عوام پی ٹی آئی ہی کو نجات دہندہ قرار دے رہے ہیں ، محب اللہ خان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء)وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ مخالفین کے پاس تحریک انصاف کیخلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں ہے تحریک انصاف نے بہتر کارکردگی کیوجہ سے سیاسی مخالفین کی منہ بند کر دئیے ہیں تحریک انصاف ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر اُبھری ہے لوگوں نے تحریک انصاف کو نجات دہندہ سمجھتے ہوئے آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے پر عزم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل آرکوٹ سربانڈہ میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا ، بخت شیر علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پاکستان مسلم لیگ کے حاجی شاہ نسیم خان ، مفتی زاہد ، جان محمد ، نیک محمد ، یوسف ، محمد زیب، عمر دوست ، جان سید ، خائستہ خان ، اصغر خان ، لعل زادہ ، سید غنی ، اسماعیل اور پرویز خان نے اپنے خاندانوں اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور محب اللہ خان کی کارکردگی کو سراہا محب اللہ خان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام تر جدوجہد کاواحد مقصد علاقے کی تعمیروترقی اورلوگوں کی خوشحالی ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ چارسالوں میں جو کام کئے ہیں ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصافنے فرسودہ سیاسی کلچر کوتبدیل کرکے جذبہ خدمت خلق سے سرشار کلچر کو متعارف کرایاہے، اوراب لوگوں پر وہی لوگ حکمرانی کا حق اداکریں گے ، جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 83میں عوامی محرومیوں کاازالہ کیاگیاہے، اورترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایاگیاہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کررہے ہیں ، اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کوووٹ دینے کاتہیہ کررکھاہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 18:10:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں