ملتان،پولیس اورحساس اداروں کاسرچ آپریشن ،5مشکوک افرادگرفتار

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:30

ملتان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سٹی پولیس افیسر ملتان محمد سلیم کے حکم پرپولیس 'جوائنٹ ٹاسک ٹیم اور ایلیٹ فورس نے تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران 5 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق پولیس نے جے ٹی ٹی اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ دربار مخدوم رشید کے گردونواح میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔.دوران آپریشن 105 گھروں اور 74 دکانوں کی سرچنگ کی گئی جبکہ 175 افراد کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد چھوڑ دیا گیا۔گرفتار کیے گئے افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :