مرداں پور تاقادرپورراںبائی پاس دورویہ روڈکا سنگ بنیادرکھ دیاگیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:30

ملتان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ حاجی سکندر حیات خاں بوسن نے گزشتہ روزمرداں پور تاقادرپورراںبائی پاس براستہ رسول پوردورویہ روڈکا سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم عوام کی خدمت کے لئے اقتدار میں آئے ہیں ہم سے پہلے جولوگ اقتدار پرقابض تھے انہوں نے دیہی ترقی کیلئے کچھ نہ کیا، جوکیا وہ اپنے کمیشن کی غرض سے کیا، میں نے پی پی 200کی دیہی عوام کیلئے 5ارب روپے کے فنڈزمنظورکرائے جویہاںمختلف پراجیکٹس پرخرچ کئے جارہے ہیں جس سے دیہی علاقے کی عوام کو بہترین سفری سہولت دینے کیلئے سڑکوںکی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے اور میں ان لوگوں کابھی شکرگزارہوں جنہوں نے نئے روڈزکی تعمیرکیلئے حکومت کومفت میں اپنی زمین سے راستہ بنانے کیلئے رقبہ فراہم کیا،رکن پنجاب اسمبلی ملک شوکت حیات بوسن نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف دیہی علاقے کی عوام کو ترقی کی جانب لے کرجارہے ہیں تاکہ ان کا معیارزندگی تبدیل ہوسکے، 12کلومیٹرطویل روڈکی تعمیرپر18کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،انہوںنے کہاکہ دیہی علاقے کی عوام کوبہترین سہولیات دینا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔