ہمیں پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے ،ر انا مبشر اقبال

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:30

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے کوارڈئینیٹر رانا مبشر اقبال نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس شہداء کی فورس ہے جس کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عوام کو شرپسندوںاور سماج دشمن عناصر کے خاتمے کے لئے اپنے خون کا نذرانہ دیا۔ ہمیں پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے اور جان کی بازی لگا کر عوام کی حفاظت کرنا پنجاب پولیس کا خاصا ہے۔

پولیس فورس کے ہر غازی کے دل میں تڑپ ہے اور وہ قیام امن کے لئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل دیئے ہیں اور پنجاب پولیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس کے باعث لاہور میں سٹریٹ کرائمز میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں ڈولفن فورس کی تعیناتی سے وہاں بھی سٹریٹ کرائمز کم ہوں گے، ڈولفن فورس کی تربیت میں ترک نیشنل پولیس اور ترک حکومت نے بھرپور تعاون کیا ہے۔

ترکی میں ڈولفن فورس نے اپنی کارکردگی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ امید ہے کہ آپ بھی وہی معیار قائم کریں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس سٹریٹ کرائمز سے پاک پنجاب کے مشن کی تکمیل کے حوالے سے معاون ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :