میٹرو بس سروس پر حملہ کرنے والے 30 افراد گرفتار،دہشتگردی کے مقدمات درج

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:30

ملتان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سٹی پولیس افیسر ملتان محمد سلیم کے حکم پر میٹرو بس سروس پرحملہ کرنے والے 30 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،ترجمان کے مطابق سی پی او کی جانب سے میٹرو بس سروس پر پتھرائو توڑ پھوڑ اور حملہ کرنے والے افراد کیخلاف سخت ایکشن لینے کے فیصلے کے بعد پولیس 30 افراد کو گرفتار کر کے ان کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کر لیے ہیں،پولیس نے میٹرو بس سروس پر پتھراؤ اور حملہ کرنے والے دیگر افراد کی فہرست بھی تیار کر لی ہے جن میں زیادہ تر ہائی ایس یونین کے عہدیداران شامل ہیں، سی پی او کی جانب سے حملے میں ملوث دیگرافراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے،یاد رہے چند روز قبل تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں میٹرو بس سروس پرحملہ کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے حملہ کرنے والے افراد کے خلاف چھان بین شروع کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :