موسم سرما کی سبزیات 30اکتوبر تک کاشت کی جاسکتی ہیں،محکمہ زراعت

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:30

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) محکمہ زراعت کی جانب سے گھریلو پیمانے پر5مرلہ کاشت کے لیے ارزاں نرخوں پر موسم سرما کی سبزیات گاجر، مولی ، شلجم ، پالک ، دنیا، سلاد ، میتھی اور سرسوں کے بیجوں کے پیکٹس کی فراہمی شروع ہو گئی ہے ۔موسم سرما کی سبزیات 30اکتوبر تک کاشت کی جاسکتی ہیں۔گھروں میں سبزیاں اگا کر من پسند کھانے تیار کیے جاسکتے ہیں۔

گھر میں اگائی گئی سبزیاں زرعی زہروں سے پاک ہوتی ہیں ،زرعی زہروں سے پاک اورتازہ سبزیوں کے استعمال سے انسان کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے،سبزیوں کی بروقت کاشت اچھی پیداوار کی ضامن ہے۔ جڑی بوٹیوںکو بذریعہ رمبہ یا ہاتھوں سے تلف کرتے رہیں۔چھوٹے پلاٹوں میں ایسی سبزیاں کاشت کریں جو زیادہ دیر تک پیداوار دیتی ہوں جن میںپالک، میتھی ، دھنیا وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کھیلیوں پر کاشت کریں، ہموار سطح پر کاشت کی گئی سبزیوں پر بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں جن میں جڑ کا اکھیڑا اور مرچوں میں کالر راٹ وغیرہ شامل ہیں۔ سبزیوں کو ان بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے بروقت اقداما ت کریں۔سبزیوں کے لیے ایسی جگہ کا استعمال کریں جہاں دھوپ کم از کم 8گھنٹے رہے۔ سایہ دار جگہوں پر سبزیوں کی پیداوار اور بڑھوتری متاثر ہوتی ہے ۔

سبزیوں ، گملوں ، ٹوکریوں ، ٹین یا پلاسٹک کے ڈبوں ، پلاسٹک کے شاپنگ بیگز ، پرانے ٹائرز وغیرہ میں بھی کاشت کی جاسکتی ہیں۔روزانہ 5سے 16منٹ کی دیکھ بھال سے پودوں پر بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملوں کا بروقت تدارک بھرپور پیداوار کے حصول کے لیے ان میں ایک حصہ مٹی ، ایک حصہ بھل اور ایک حصہ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالیں۔ پودوں میں بڑھوتری کے لیے اس میں نمی سوکھنے نہ دیں ۔سبزیوں کو زیادہ پانی نہ لگائیں تاکہ پانی کنٹینر سے خارج نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :