چوآخالصہ کی ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کی ہدایا ت جاری کر دی گئیں
تازہ ترین : 1

چوآخالصہ کی ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کی ہدایا ت جاری کر دی گئیں

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء) کلر سیداں کے علاقہ چوآخالصہ کی ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کی ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں جس کے بعد سوئی گیس کے ٹھیکیدار نے ہفتہ کے روز بڑی بن ،پیر حالی،میرگالہ خالصہ،ڈھوک آہیر اور ڈھوک چوہدر ی گوہر علی کا دورہ کیا اور گیس لائن کی تنصیب کے لئے جائزہ لیا اور کہا کہ بہت جلد ان علاقوں میں گیس کی فراہمی کے لیئے لائن کی تنصیب کا کام شروع کر دیا جائے گا چیئرمین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ اور چوہدری امتیاز حسین بھی اس موقع پر موجود تھے انہو ں نے سوئی گیس کی فراہمی کے احکامات جاری کرنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،حافظ عثمان عباسی کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوسی چوآخالصہ کے لوگ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سوئی گیس کی فراہمی کے بڑے کام پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے انتہائی مشکور ہیں جن کے حالیہ حکم سے دور دراز دیہات کو بھی سوئی گیس کی سہولت میسر آئے گی اور اس سے جنگلات کا تحفظ بھی یقینی بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 17:10:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں