مسلم لیگ(ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے،پارٹی کو توڑنے والے خود اپنی پارٹیوں ..
تازہ ترین : 1

مسلم لیگ(ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے،پارٹی کو توڑنے والے خود اپنی پارٹیوں کے ٹکڑے اکٹھے کریں‘ساجدہ وسیم

جو لوگ سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کو سیاسی میدان میں شکست نہیں دے سکتے تو وہ کبھی امپائر کی انگلی کے پیچھے چھپتے ہیں ،کبھی خاندانی اختلاف کے لیکن وہ ناکام ہی رہیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ یوتھ لاہورکی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے،پارٹی کو توڑنے والے خود اپنی پارٹیوں کے ٹکڑے اکٹھے کریں،پاکستان سے دہشتگردی اور توانائی بحران کے خاتمے کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز داروغہ والا میں یوتھ ونگ کی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا جو لوگ سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کو سیاسی میدان میں شکست نہیں دے سکتے تو وہ کبھی امپائر کی انگلی کے پیچھے چھپتے ہیں اور کبھی خاندانی اختلاف کے لیکن وہ ناکام ہی رہیں گے،عمران خان پاکستان کے اعلیٰ اداروں کو سیاست میں لا کر کس کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں ن لیگ اداروں کے تحفظ جبکہ پی ٹی آئی اداروں کو بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔

ہم پاکستان کے خلاف عمران کے ایجنڈے کو بے نقاب کریں گے ۔ دوسروں پراسٹیبلشمنٹ کی مدد کا الزام لگانے والے ’’الزامخان‘‘ بتائیں 120روپ دھرنا ون اور دھرنا ٹو کس کے کہنے پر دیا گیا ملک کے اندر ڈیڈ لاک اور قومی اداروں پر حملہ کس کا ایجنڈا تھا، ایمپائر کی انگلی کے اشارے کی بات بار بار کیوں کی اور یہ اشارہ کسنے کرنا تھا وہ ایمپائر کون تھا انہوں نے کہا کہ آپ کی چار سالہ کارکردگی زیروپلس زیرو ہے، انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران کے منفی اورانتشار کی سیاست اورپاکستان کے اعلیٰ اداروں کو بدنام کرنے کے غیروں کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 16:30:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں