دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک صفحے پر ہے، شہاب الدین

اتوار 22 اکتوبر 2017 16:10

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) لاہور کے ڈپٹی مئیررائو شہاب الدین نے لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے، سیاسی و عسکری قیادت کے متفقہ فیصلوں کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک صفحے پر ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔

(جاری ہے)

اس جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سمیت معاشرے کے ہر طبقے نے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر امن کی صورت میں ملا ہے۔ قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ڈپٹی مئیر نے کہا کہ پاکستان کے محب وطن اور دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے۔دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :