امریکا کے پانچ سابق صدور کی میوزیکل کنسرٹ میں شرکت ، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

ٹرمپ نے پانچوں سابق امریکی صدور کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ، بہترین پبلک افسر قرار دیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 16:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) امریکا کے پانچ سابق صدور کی میوزیکل کنسرٹ میں شرکت سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا،ٹرمپ نے پانچوں سابق امریکی صدور کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں بہترین پبلک افسر قرار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکامیں سمندری طوفان کے متاثرین کی مدد کے لئے میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں امریکا کے پانچ سابق صدور نے شرکت کی۔

سابق صدو اوباما،بل کلنٹن،جمی کارٹر،جارج بش سینئراور جونیئر ایک ساتھ اسٹیج پر آئے تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ٹرمپ نے پانچوں سابق امریکی صدور کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں بہترین پبلک افسر قرار دیا ۔کانسرٹ میں لیڈی گاگا اور دیگر امریکی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے سماں باندھ دیا۔