رائے ونڈ میں زہریلی چائے پینے سے چھ افراد کی حالت غیر ہو گئی ‘ ہسپتال منتقل

اتوار 22 اکتوبر 2017 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) رائے ونڈ میں زہریلی چائے پینے سے چھ افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ میں چھ افراد نے ایک ٹی سٹال سے چائے پی اور اس کے ساتھ ہی ان کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی ۔ تمام افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو نوید اور اللہ رکھا کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس نے ٹی سٹال کے مالک کو حراست میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :