عام انتخابات کا وقت قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں نے جوڑ توڑ شروع کر دیا

سیاسی جماعتوں نے شخصیات کے رابطوں اور کسی رہنما کے بھی پارٹی چھوڑنے بارے پیشگی آگاہی کیلئے اپنی ’’ انٹیلی جنس ‘‘ کو متحرک کر دیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء)عام انتخابات کے تناظر میںآنے والے دنوں میں بڑے سیاسی ناموں اور خاندانوں کی مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا موسم آ گیا ، سیاسی جماعتوں نے بھی شخصیات کے رابطوں اور کسی رہنما کے بھی پارٹی چھوڑنے بارے پیشگی آگاہی کیلئے اپنی ’’ انٹیلی جنس ‘‘ کو متحرک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں نے جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں تیزی آجائے گی ۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتوں کی سر کردہ سیاسی شخصیات نے دوسری جماعتوں میں موجود ہم خیال رہنمائوںکو اپنے ساتھ ملانے کے لئے خفیہ ملاقاتیں اور رابطے شروع کردئیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری اس سلسلہ میں خود متحرک ہیں اور انکی (ن) لیگ سے نالاں سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ سے ملاقات اسی کی کڑی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سر کردہ رہنما بھی اہم لوگوں کی پارٹی میں شمولیت کے لئے دئیے گئے ٹاسک پر عمل پیرا ہیں ۔