توقع ہے چین کی پراپرٹی مارکیٹ مستحکم ہوتی جائے گی ، نائب وزیر مکانات
تازہ ترین : 1

توقع ہے چین کی پراپرٹی مارکیٹ مستحکم ہوتی جائے گی ، نائب وزیر مکانات

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء) ایک سینئر اہلکار نے اتوار کو بتایا کہ توقع ہے کہ چین کی پراپرٹی مارکیٹ رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں بھی مستحکم ہوتی جائے گی ، وزیر مکانات و شہری ۔دیہی ترقی وانگ مینگ ہوئی نے چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی 19ویں قومی کانگریس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ لین دین کے حجم اور مستحکم ہوتی ہوئی قیمتوں میں سست اضافہ ہو گا ،پورے سال کے لئے پراپرٹی مارکیٹ کی کارکردگی مستحکم رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پراپرٹی مارکیٹ ، ضابطے کے مقاصد کے حصول کی کوششوں میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی اور پالیسیوں کے تسلسل کو استحکام کو جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکام رئیل سٹیٹ ریگولیشن کیلئے ’’ طویل المیعاد میکنزم ‘‘ اور مکانات کرائے پر دینے کی مارکیٹ کی ترقی کے بارے میں قانونی سازی کے کام کو آگے بڑھانے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ ایسے ہائوسنگ سسٹم کے قیام میں تیزی سے اقدام کیا جائے گا جس سے کئی وسائل کے ذریعے سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا ، کئی چینلوں کے ذریعے ہائوسنگ سپورٹ فراہم کی جائے گی اور مکان خریدنے اور کرائے پر دینے والے دونوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،چین میں مکانوں کی ہوشربا قیمتوں بالخصوص اہم شہروں میں کی وجہ سے اثاثوں میں اضافے کے بارے میں تشویش لاحق ہو گئی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 15:51:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں