پیپلزپارٹی کایوم تاسیس جوش وجذبہ سے منائیں گے ‘یوم تاسیس سے پاکستان وآزادکشمیر کی سیاست میں واضح نکھارآئیگا

پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما وآزادجموں وکشمیر کے سابق وزیر قانون سید اظہر حسین گیلانی کی بات چیت

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما وآزادجموں وکشمیر کے سابق وزیر قانون سید اظہر حسین گیلانی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کایوم تاسیس جوش وجذبہ سے منائیں گے ، پی پی کے یوم تاسیس سے پاکستان وآزادکشمیر کی سیاست میں واضح نکھارآئے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان وآزادکشمیر میں نئی تنظیم سازی کے بعد کارکنوں کیساتھ گراس روٹ لیول پر مہم چلاکر آئندہ کی راہ ہموار کریگی ۔

آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو اور فریال تالپور کی قیادت میں آئندہ دور پاکستان پیپلزپارٹی کاہوگا۔کشمیری وفادارقوم ہیں آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی ، ن لیگ ، اور مسلم کانفرنس سمیت دیگر جماعتوں کاصفایا کریگی ۔انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب مملکت پاکستان وآزادکشمیر کے اندر ہر آدمی راج کریگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کی عیادت کیلئے جانیوالے پیپلزپارٹی کے ورکروں نیلم سے پیرزادہ برادران کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا آنیوالا یوم تاسیس پاکستان وآزادکشمیر سے سیاسی صورتحال کو بدل کررکھ دیگا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ آزادکشمیر میں عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے ۔ آزادکشمیر سے ہزاروں پیپلزپارٹی کے جیالے یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد میں شرکت کرینگے اسلام آباد ، پنڈی کے گردونواح میں بسنے والے کشمیریوں بھی پی پی کے یوم تاسیس میں کثیر تعداد میں شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :