شعبہ متعددی امراض محکمہ صحت آزادکشمیراورمیری ایڈیلیڈلیپروسی سنٹرکے تعاون سے کوٹلی میںٹی بی آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:51

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) شعبہ متعددی امراض محکمہ صحت آزادکشمیراورمیری ایڈیلیڈلیپروسی سنٹرکے تعاون سے کوٹلی میںٹی بی آگاہی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرسیدشفقت حسین شاہ،ایم ایس ڈاکٹرطارق محمود،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرمحمدنصراللہ صادق،ڈاکٹریعقوب احمد ملک، ڈاکٹر فداحسین بٹ،سیدشفقت کاظمی،واصف علی،عامررضا،راشدمتین،اعتزازاحمد سمیت مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوںنے ورکشاپ میں شرکت کی۔

ورکشاپ سے ڈی ایچ اوڈاکٹرسیدشفقت شاہ،ایم ایس ڈاکٹر طارق محمود،ایڈیشنل ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمدنصراللہ صادق اورڈاکٹرجلال خان ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرمحمدنصراللہ صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی بی ایک متعدی مگرسوفیصدقابل علاج بیماری ہے دوہفتوں سے زائدکھانسی،وزن میںاچانک کمی،بلغم میںخون آناٹی بی کی اہم علامات ہیںایسی علامات کے مریضوںکوفوراً اپنابلغم ٹیسٹ اورچیک اپ کرواناچاہیے گورنمنٹ سیکٹراورپبلک پرائیویٹ پروگرام کے تحت ضلع بھرمیں ٹی بی کی مفت ادویات دی جارہی ہیںٹی بی کے مریض چھ سے آٹھ ماہ علاج کے بعدمکمل صحت یاب ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میںملیریااورڈینگی سے متعلق بھی اہم ہدایات دی گئیں۔ایڈیشنل ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمدنصراللہ صادق نے بتایاکہ عوام الناس اورتمام ادارے محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریںاردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھیںاورمچھرکش سپرے کروائیں۔میڈیااورسول سوسائٹی کے جاندارکردارسے ہی ان بیماریوں کاتدارک کیاجاسکتاہے۔