ہندوستان تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، مقدس مقامات خواتین کی بے حرمتی ، بد ترین جمہوریت کا گھنائونا فعل ہے‘لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی مودی سرکار کو مہنگی پڑے گی

قائمقام صدر ریاست شاہ غلام قادر کا بیان

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:50

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) قائمقام صدر ریاست شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ ہندوستان تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، مقدس مقامات خواتین کی بے حرمتی ، بد ترین جمہوریت کا گھنائونا فعل ہے ۔ خواتین کی چٹیاں کاٹنے جیسے نا خوشگوار واقعات نے ہندوستان کا گھنائونا چہرہ سامنے لادیا بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی مظلوم مائوں اور بہنوں کے جذبہ آزادی اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں ،ہندوستانی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ ہی اصل قوت ایمانی کی پہچان ہے بھارت خوش فہمی میں مبتلاء نہ رہے آزاد ومقبوضہ کشمیر کے عوام یک قلب یک جان تحریک آزادی کشمیر اور تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی مودی سرکار کو مہنگی پڑے گی،بھارت جنوبی اشیاء کے امن کو خراب کرنے کے لیئے کوشاں ہے بھارتی ضد اور ہٹ دھرمی جنوبی اشیاء کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیئے اپنا خصوصی کردار ادا کرے، اقوام متحدہ کا اپنی قراردادوں پر عمل نہ کروانا ناکامی کا ثبوت ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک بھر میں ترقی اور خوشحالی کی راہیں ہموار ہوں گی بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی پاکستان اور چین کے درمیان دوستی ہمالیہ سے بھی بلند ہے ریاست جموں وکشمیر کی مکمل آزادی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک جہدوجہد جاری رکھی جائے گی آزاد کشمیر کا70واں یوم تاسیس سرکاری سطع پر منایا جائے گا ،تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں مرکزی سطع کے پروگرامات کا انعقاد کریں ۔

(جاری ہے)

سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات میں پروگرامات کا انعقاد کیا جائے ۔ قومی وریاست پرچموں کی پرچم کشائی کی جائے تعلیمی اداروں میں تحریک آزادی کشمیر پر طلباء و طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ جات منعقد کیئے جائیں ، ریلیاں نکالی جائیں ،یوم تاسیس کو یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جائے ۔