ملتان میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا
تازہ ترین : 1

ملتان میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا

ملتان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء)تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ذرائع پولیس کے مطابق تھانہ شمس آباد پولیس ملزم علی رضا کو اس کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ پل جیرے والی پیر کالونی کے قریب گرفتار ملزم کے تین ساتھیوں نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائر نگ کی گئی جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم علی رضا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس پرحملہ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔فرار ملزمان کیخلاف تھانہ شمس آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش نشتر ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دی گئی ہے۔یاد رہے ملزم علی رضا قتل, ڈکیتی اور راہ زنی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ملوث تھاجس کی بناء پر پولیس نے کچھ دن قبل اسے گرفتار کیا تھا اور اس کی نشاندہی پر پولیس اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے جا رہی تھی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 15:40:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں