سردار خالد ابرہیم صدر ریاست نہیں بن سکنے پر آج تک سیخ پا ء ہیں ،مسلم لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے سردار مسعو د خان کو صدر بنایا اور اس کا بنیادی مقصد مسئلہکشمیر کو بیرون ممالک اجاگر کرنا ہے

سابق وزیر بلدیات ،رکن اسمبلی راجہ نصیر احمد خان کی بات چیت

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سابق وزیر بلدیات ،رکن اسمبلی راجہ نصیر احمد خان نے کہا کہ سردار خالد ابرہیم صدر ریاست نہیں بن سکنے پر آج تک سیخ پا ء ہیں ،مسلم لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے سردار مسعو د خان کو صدر بنایا اور اس کا بنیادی مقصد مسلہ کشمیر کو بیرون ممالک اجاگر کرنا ہے ،سردار خالد ابراہیم ایک بڑے باپ کے بیٹے ہیں ایک ہی لاٹھی سے سب کو ہانکنا فوری طور پر بند کرے اگر ان میں زرا سی بھی سیاسی غیرت ہے تو ہماری (مسلم لیگ ) کی دی ہوئی نشست سے استعفی دے کر ایک بار پھر میدان میں آئے اگر سردار خالد ابرہیم کی ضمانت نہ ضبط نہ تو مجھے بتانا آپ ،موصوف کو قانون ساز اسمبلی کی افادیت کا کیا پتا ہے موصوف تو اسلام آباد کی ٹھنڈی ہوائوں میں رہتے ہیں کیا کبھعی اپنے حلقہ انتخاب میں گئے ہیں یہ ہم سے پوچھے جو ہر روز سینکڑوں کی تعدا د میں عوام سے ملتے ہیں اور انکے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں ،آپ نے اپنی سیاست میں شہنشاہت ہی دیکھی ہے ،سردار خالد ابرہیم کا یہ کہنا کہ یہ آزادکشمیر کی بدترین اسمبلی ہے کی میں انتہائی پرزور مزمت کرتا ہو ں یہ انھوں نے تمام آرکین اسمبلی کی توہین کی ہے جس پر ہر صورت میں معافی مانگنی چائیں ،کون کہتاہے کہ آپ کے پاس راستہ نہیں میں بتاتا ہوں راستہ آپ کو اگر شرمندگی واقعی ہے تو استعفی دے کر گھر چلے جائے کس نے آپ کو روکا ہے میں نے پانچ بار الیکشن لڑ کر جیتے ہیں اور اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کا چوکیدار ہوں آپ کو تو حلقے کے عوام اب جانتے تک نہیں ہیںکیونکہ آپ کا عوام کے ساتھ رابطہ جو نہیں ہے اگر کوئی میمبر اسمبلی درست کام نہیں کر رہا ہے تو خالد ابراہیم اس کا نام لے اگر اسپیکر اسمبلی ایوان کو درست نہیں چلا رہا ہے تو بتائے پورے ایوان کے بارے میں کہنا کہ یہ بدترین اسمبلی ہے اسپیکر اسمبلی کو اس کا فوری طور پر نوٹس لینا چائیں میں نے جب انکا یہ بیان پڑھا تو مجھے بہت ہی دکھ اور افسوس ہوا ہے میں اس بات کی سختی سے مزمت کرتا ہوں اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ،اسمبلی اسپیکر سے بطور میمبر اسمبلی مطالبہ کرتا ہوں کہ سردار خالد ابرہیم کے خلاف کاروائی کی جائے اور پوچھا جائے کہ اگر یہ اسمبلی بدترین اسمبلی ہے تو وہ کیا کررہے ہیں اس میں

متعلقہ عنوان :