ڈولفن فورس کا دا ئرہ کار دیگر علاقوں تک بڑھانے کا ارادہ ہے

فورس پر 12سو ملین روپے خرچ ہوئے ہیں،ترجمان پنجاب حکومت

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:11

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ وہ ڈولفن فورس کی بہترکارکردگی کے باعث اس کا دا ئرہ کار دیگر علاقوں تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔فورس کے تمام امور پرتقریبا 12سو ملین روپے خرچ کئے گئے تا کہ جوانوں کو پروفیشنل آپریشن کے دورا ن کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے۔ڈولفن فورس کی ذمہ دا ری صرف سٹریٹ کرائم کا خاتمہ ہی نہیں بلکہ مشکوک افراد پر کڑی نظررکھنا بھی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ ڈولفن فورس کو وہ تمام جدید آلات فراہم کئے گئے ہیں جو دنیا کے کسی ترقی یافتہ ملک میں پولیس اہلکاروں کے پاس ہوتے ہیں۔حکومت نے ترک نیشنل پولیس اور پنجاب پولیس کے ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے ڈولفن پولیس کو جدید ترین موٹر سائیکل سواری کے علاوہ دفاع اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی تکنیک ،قوانین ،اخلاقیات ،انسانی حقوق ،اسلحہ کا استعمال اور سب سے بڑھ کر کرائم سین پر فوری پہنچنے کی ٹریننگ کرائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ ڈولفن فورس قوم کے لئے امید کی کرن ہے اور اس اسکواڈ کا چارٹر دیانتداری ،پیشہ ورانہ صلاحیت ،محنت ،انتھک کوشش ،انصاف ،جرات اور شجاعت ہے۔ تر جما ن کے مطا بق قلیل عرصے میںڈولفن پولیس کے نوجوانوں نے سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ڈولفن سکواڈ نے سٹریٹ کریمنلز اور گینگسٹرز کو گرفتار کر کے ان سے مسروقہ اشیاء اور اسلحہ برآمد کر نے کے علا وہ گمشدہ بچو ںکو ان کے والدین تک پہنچایا جو قابل تحسین ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈولفن فورس کی وجہ سے لاہو رمیں سٹریٹ کرائم کے واقعات میں واضح کمی دیکھی گئی ہے اور شہریوںمیں احساس تحفظ بھی بڑھ رہا ہے -

متعلقہ عنوان :