عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن میں ملوث ہیں ،ْ دانیال عزیز
تازہ ترین : 1

عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن میں ملوث ہیں ،ْ دانیال عزیز

عمران خان اور جہانگیر ترین کا بھی احتساب ہونا چاہیے ،ْ وفاقی وزیر کا انٹرویو

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء)وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ایک انٹرویومیںانہوں نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے عدالت میں یہ اعتراف کیا ہے کہ عمران خان کی طرف نیازی سروسز کی رقم واجب الادا ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ عمران خان اور جہانگیر ترین کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے اعترافی بیانات کی وجہ سے وہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے تاہم انہیں نااہل ایک اقامے پر کیا گیا، انہوں نے محمد نواز شریف کی نااہلی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف ایک بڑی سازش قرار دیا اور کہا کہ وہ بہت جلد اس پر ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کا نام پاناما پیپرز میں موجود نہیں، پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 15:11:15

اپنی رائے کا اظہار کریں