آزادکشمیر الیکشن ٹربیونل نے چودھری پرویز اشرف کی الیکشن پٹیشن قابل سماعت قرار ..
تازہ ترین : 1

آزادکشمیر الیکشن ٹربیونل نے چودھری پرویز اشرف کی الیکشن پٹیشن قابل سماعت قرار دی

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء)آزادکشمیر الیکشن ٹربیونل نے چودھری پرویز اشرف کی الیکشن پٹیشن قابل سماعت قرار دی، آئندہ تاریخ سماعت 27 اکتوبر مقرر کردی ، پیشی کے موقعہ پر گوہان کو طلب کرلیاگیا، تفصیلا تکے مطابق ممبراسمبلی وقاراحمد نور نے الیکشن ٹربیونل میرپور میں استدعا کی تھی جس میں موقف اپنایا تھا کہ چودھری پرویز اشرف کے الیکشن پٹیشن ناقابل سماعت اور ناقبل رفتار ہے ۔

لہذا اسے خارج کیاجائے ۔ جس پر عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کی بحث کے بعد چودھری پرویز اشرف کی الیکشن پٹیشن کو قابل سماعت قراردیدیا ۔ چودھری پرویز اشرف کی جانب سے خا لد رشید ایڈووکیٹ اور خالد یوسف ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکیہ وقار احمد نور کی جانب سے شیخ مسعود ایڈووکیٹ نے پیروی کی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 15:10:51

اپنی رائے کا اظہار کریں