پاکستان کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر امن کی ..
تازہ ترین : 1

پاکستان کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر امن کی صورت میں ملا ہے ‘رائوشہاب الدین

پاکستان کے محب وطن اور دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے،سفاک قاتل بہادر پاکستانیوں کے غیر متزلزل عزم کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی مئیرلاہور رائو شہاب الدین نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے، سیاسی و عسکری قیادت کے متفقہ فیصلوں کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں ملی ہیں۔لیگی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک صفحے پر ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔

اس جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سمیت معاشرے کے ہر طبقے نے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر امن کی صورت میں ملا ہے۔ قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ڈپٹی مئیر نے کہا کہ پاکستان کے محب وطن اور دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے۔سفاک قاتل بہادر پاکستانیوں کے غیر متزلزل عزم کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 15:10:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں