بزمِ احبابِ قلم کے زیرِ اہتمام ایک شام تین مہمان کی ادبی تقریب اولپنڈی آرٹس کونسل کے تعاون سے منعقد ہوئی

اتوار 22 اکتوبر 2017 14:51

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) معروف ادبی و ثقافتی تنظیم بزمِ احبابِ قلم کے زیرِ اہتمام ایک شام تین مہمان کے عنوان سے ادبی تقریب اولپنڈی آرٹس کونسل کے تعاون سے منعقد ہوئی۔ صدارت اکادمی ادبیات کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے کی جبکہ مہمانان میں عبید بازغ امرؔ، ڈاکٹر فرحت عباس اور شازیہ اکبر شامل تھے۔

تقریب کی نظامت پروفیسر شاہد جمیل نے کی۔ خلیق الرحمان نے ’’شاعرِ امن عبید بازغ امر‘‘ کے عنوان سے مضمون پڑھا جس میں انھوں نے عبید کی شاعری میں امن کے بکھرے ہوئے رنگوں کی نشاندہی کی۔ خالد صدیقی نے شازیہ اکبر پر مضمون پڑھا جس میں انھوں نے شازیہ اکبر کی غزل اور نظم کے فنی پہلوئوں کو سراہا اور شاعرہ کی شخصیت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

محمودہ غازیہ نے ڈاکٹر فرحت عباس پر ایک تاثر انگیز مضمون پڑھا اور ان کے تازہ شعری مجموعے ’’ فردیات‘‘ کو سراہا۔ قیوم طاہر نے عبید بازغ امرپر نظم پڑھی اور شازیہ اکبر پر فی البدیہہ اشعار پڑھے۔ نسیم سحر نے شازیہ اکبر پر ایک خوبصورت نظم پڑھی۔ ماہر تعلیم غضنفر عباس قیصر فاروقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے تقریب کی کامیابی پر تقریب کے صدر علی اصغر ثمر کو مبارکباد پیش کی۔جس کے بعد مہمان شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔صدر تقریب ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے تینوں مہمانان کی شاعری اور ان پر پڑھی جانے والی نظموں اور لکھے جانے والے مضامین کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :