علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ترکی سے لاہور پہنچنے والے 2 مسافر عمران اور محمود علی آپس میں گتھم گتھا

اتوار 22 اکتوبر 2017 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ترکی سے لاہور پہنچنے والے 2 مسافر عمران اور محمود علی آپس میں گتھم گتھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور پہنچنے والے دونوں مسافروں کے درمیان جھگڑا پہلے امیگریشن پراسیس مکمل کروانے کی بنیاد پر ہوا دونوں نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں اور دست و گریبان ہو گئے جنہیں بعد ازاں امیگریشن سٹاف نے ایک دوسرے سے دور کر کے مسئلہ کو حل کروادیا۔

متعلقہ عنوان :