قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اہم اجلاس(آج) ہوگا

اجلاس میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج1438حجری پر تفصیلی بریفنگ دی جائیگی

اتوار 22 اکتوبر 2017 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اہم اجلاس(آج) ہوگا،جس میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج1438حجری پر تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اہم اجلاس(آج) پیر کو چیئرپرسن کمیٹی شگفتہ جمانی کی زیر صدارت صبح 11بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام کمیٹی کو حج1438حجری (عید الضحیٰ2017)پر وزارت کی جانب سے پاکستانی حجاج اکرم کو دی جانے والی سہولیات اور دیگر امور پر بریفنگ دیں گئے۔

متعلقہ عنوان :