بازارِ حصص ،ْ ایک ہفتے میں انڈیکس میں 2241 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

اتوار 22 اکتوبر 2017 14:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء)ایک ہفتے کے دوران حصص بازار میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے ،ْاس دوران ہنڈریڈ انڈیکس 2241 پوائنٹس اضافے سے 42ہزار کی سطح سے تجاوز کرگیا۔ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 303 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 2241 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 5 فیصد اضافے سے 42 ہزار 87 کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران 46 ارب روپے مالیت کے 92 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اس ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 303 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8619 ارب روپے پر پہنچ گئی۔