مقبوضہ کشمیر ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون جاںبحق
تازہ ترین : 1

مقبوضہ کشمیر ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون جاںبحق

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک خاتون جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہو گئی ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایس ایس پی اونتی پورہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندو ں کو بتایا کہ ترال کے گائو ں سیر میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے یاسمینہ نامی خاتون جاں بحق جبکہ ایک اور خاتون روبی زخمی ہو گئی ۔ زخمی خاتون کو تشویشاک حالت میں سرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 14:40:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں