آزاد کشمیر کا یوم تاسیس شایان شان اندازمیں منانے کے حوالے سے انتظامات مکمل کر ..
تازہ ترین : 1

آزاد کشمیر کا یوم تاسیس شایان شان اندازمیں منانے کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء)آزاد کشمیر کا یوم تاسیس شایان شان اندازمیں منانے کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز یونیورسٹی کالج گرائونڈ سٹی کیمپس میں فل ڈریس ریئرسل کی گئی جس میں آئی جی پولیس ڈاکٹر شعیب دستگیر، سیکرٹری سروسزچوہدری لیاقت حسین،سیکرٹری پی پی ایچ خواجہ محمد احسن،چیئرمین ٹیوٹاظفر نبی بٹ،کمشنر مظفرآبادظفر محمود خان ،ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف سمیت تمام محکموں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔فل ڈریس ریئرسل میں ضلعی انتظامیہ،پولیس کے دستے، پولیس بینڈز، طلباوطالبات بھی شریک تھے ۔
وقت اشاعت : 22/10/2017 - 14:31:21

اپنی رائے کا اظہار کریں