سماجی اور معاشی انصاف کے بغیر ملک کبھی آگے نہیں بڑ ھ سکتا ‘ مسرت چیمہ
تازہ ترین : 1

سماجی اور معاشی انصاف کے بغیر ملک کبھی آگے نہیں بڑ ھ سکتا ‘ مسرت چیمہ

مران خان کی قیادت میں ملک کو تنزلی کی راہ سے ہٹا کر ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے‘رہنما پی ٹی آئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سماجی اورمعاشی انصاف کے بغیر ملک کبھی آگے نہیں بڑ ھ سکتا ،عمران خان کی قیادت میں ملک کو تنزلی کی راہ سے ہٹا کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 124کے مرکزی دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ حکمران خود نظام کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں لیکن انگلیاں دوسروں کی طرف اٹھائی جارہی ہیں۔ 2018ء میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت میں آنے والوں کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ کئی دہائیوں سے اقتدر پر براجمان ہے لیکن عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی تو درکنار ان سے دو وقت کی روٹی بھی چھینی جارہی ہے۔

ٹیکسز کے بوجھ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے جبکہ حکمران دودھ اور شہد کی نہریں بہا دینے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ عوام اب تبدیلی لانے کا اٹل فیصلہ کر چکے ہیں اسی لئے حکمرانوں کے چہروں کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لوٹ مار کرنے والے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے انہیں ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 14:31:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں