امریکی اور فلپائنی حکام نے ڈی این اے ٹیسٹ سے انتہائی مطلوب فلپائنی دہشت گرد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

اتوار 22 اکتوبر 2017 14:30

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) امریکی اور فلپائنی حکام نے مشترکہ طور پر تصدیق کی ہے کہ مراوی میں عسکری آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد اِسنیلون ہاپیلون عرف ابو عبداللہ فلپینی یقینی طور پر مارا گیا ہے۔ یہ تصدیق ہاپیلون کی لاش کے ڈی این اے ٹیسٹ سے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ڈی این اے ٹیسٹ فلپائنی فوج کی درخواست پرامریکی ریاست ورجینیا کے ایک مرکز میں کیا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والا فلپائنی جہادی امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔ ہاپیلون اور عمر خیام ماتے کو مراوی شہر میں فلپائنی فوج کے چار ماہ سے جاری آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔ فلپائن کے جنوبی حصے میں مسلمان علیحدگی پسند مسلح تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :