متحدہ عرب امارات میں منتخب اشیاپر ٹیکس ، سیگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس کی فروخت میں 50فیصد کمی

اتوار 22 اکتوبر 2017 14:30

متحدہ عرب امارات میں منتخب اشیاپر ٹیکس ، سیگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) متحدہ عرب امارات میں منتخب اشیاپر ٹیکس کے نفاذ سے سیگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس کی فروخت میں 50فیصد کمی واقع ہوگئی۔

(جاری ہے)

دبئی اور ابوظبی کے بقالوں کے مالکان نے کہا ہے کہ صارفین نے سیگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس کی خرید میں واضح کمی کردی ہے۔ منتخب اشیاپر ٹیکس کے نفاذ کے بعد صارفین جو پہلے سیگریٹ کا پورا پیکٹ خریدتے تھے ، اب چند سیگریٹ پینے پر اکتفا کر رہے ہیں۔اسی طرح انرجی اور سافٹ ڈرنکس کے بجائے لوگوں مختلف جوسز خریدنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :