ہسپتال میں مریض نہیں بلکہ اہم شخصیات کے گھوڑے سیرو تفریح کرنے لگے
تازہ ترین : 1
ہسپتال میں مریض نہیں بلکہ اہم شخصیات کے گھوڑے سیرو تفریح کرنے لگے

ہسپتال میں مریض نہیں بلکہ اہم شخصیات کے گھوڑے سیرو تفریح کرنے لگے

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22اکتوبر2017ء): فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ظفر علی اوچا کے بھائی نے سرکاری ہسپتال کو بھی اپنا فارم ہاؤس بنا لیا ہے ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جو بھی اس گھوڑے کو نکالنے کی کوشش کرتا ہے اس کو ہسپتال سے باہر نکال دیا جاتا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گھوڑا سارا دن ہسپتال میں سیر و تفریح کرتا ہے لیکن اس کو وی آئی پی گھوڑے کا نام دیا جاتا ہے اور کسی کی بھی جرات نہیں کہ وہ اس گھوڑے کو باہر نکال سکے دوسری جانب کچھ روز قبل فیصل آباد کے سرکاری ہسپتال میں مریضہ کے لئے جگہ نہ ہونے کے باعث ماں نے ایمبولینس میں نے بچے کو جنم دیا تھا۔

لیگی دور حکومت میں یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ وی آئی پی شخصیات کے گھوڑے بھی انسانی جانوں سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 
وقت اشاعت : 22/10/2017 - 14:15:36

اپنی رائے کا اظہار کریں