رواں سال قدرتی آفات کے نتیجے میں انشورنس مارکیٹ کو 95 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا،ماہرین

اتوار 22 اکتوبر 2017 14:00

زیورخ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران قدرتی آفات کے نتیجے میں انشورنس مارکیٹ کو 95 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ان آفات میں سمندری طوفان ہاروے، ارما اور ماریہ اور میکسیکو میں آنے والے دو زلزلے شامل ہیں۔سوئس انشورنس گروپ ’’سوئس ری‘‘ کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں سال قدرتی آفات کے نتیجے میں انشورنس کمپنیوں کو زبردست مالی دبائو کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

سمندری طوفانوں ہاروے ، ارما اور ماریہ کے علاوہ میکسیکو میں آنے والے دو زلزلوں کے نتیجے میں انشورنس کمپنیوں کو نقصانات کے ازالے کیلئے 95 ارب ڈالر سے زیادہ رقم ادا کرنی پڑی۔سوئس ری نے بتایا کہ ان قدرتی آفات کے نتیجے میں خود اسے 3.6 ارب ڈالر (3.05 ارب یورو) کے پری ٹیکس کلیمز کا سامنا کرنا پڑا۔ایک اور سوئس انشورنس گروپ ’’ زیورخ انشورنس ‘‘ کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں اسے 700 ملین ڈالر کے قریب انشورنس کلیمز کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :