جامعہ پشاور، وی سی کا ٹیچرزکمیونٹی سنٹر کا دورہ ،پیوٹا عہدیداروں سے ملاقات
تازہ ترین : 1

جامعہ پشاور، وی سی کا ٹیچرزکمیونٹی سنٹر کا دورہ ،پیوٹا عہدیداروں سے ملاقات

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء)وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے ٹیچرز کمیونٹی سنٹر کا دورہ کیا اور پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ پیوٹا کے صدر ڈاکٹر جمیل چترالی اور جنر ل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے ان کا استقبال کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر آصف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے انتظامی و تعلیمی معاملات کو بہتر چلانے کیلئے پیوٹا کو ایک قدم آگے آنا ہو گا اور اپنی تجاویز پیش کر نا ہوں گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 13:41:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں